کروڑوں کی رقم سے مکمل ہسپتال کی عمارت میں افتتاح سے پہلے دراڑیں

کروڑوں کی رقم سے مکمل ہسپتال کی عمارت میں افتتاح سے پہلے دراڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جھوک اترا(نمائندہ پاکستان )کوٹ چھٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے چھ ماہ قبل مکمل عمارت افتتاح کی منتظر تالے لگی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

بلڈنگ نے کھڑے کھڑے ٹھیکیدار اور انظامیہ کی کرپشن کا پول کھول دیا اور ہسپتال کی چار دیواری اور عمارت پر دراڑیں پڑ چکی ہیں ٹھیکیدار کی جانب سے نااہلی چھپانے کیلئے مرمتی کا کا جاری ہے دراڑوں کی جگہ مرمت کر کے فوری طور پر رنگ کیا جانے لگا ہے کروڑوں سے تعمیر شدہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر میں ٹھیکیدار اور محکمہ پراونشل آفیسران کی ملی بھگت ناقص میٹیریل کا بے دریغ استعمال کیا گیا حالیہ بارشوں کے باعث سیکنڈ فلور پر دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں اور اندرونی بیرونی دیواروں کو مرمت کیا گیا ہے اور چند مقامات پر دراڑیں باقی ہیں جن سے متعلقہ آفیسران نے چمک کے عوض چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح میڈیکل افیسران اور دیگر سٹاف کی تعیناتی کے باوجود ہسپتال کا افتتاح نہ ہو نے اور سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث پریشانی کا سامنا ہے سر کاری کواٹر پر ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کا قبضہ ہے اور عرصہ دراز سے ہسپتال کا کوارٹرڈی ایس پی رہائش گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے اور ڈاکٹر ز و عملہ وارڈز میں سونے اور خانہ بدوشوں کی طرح رہنے پر مجبور ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے آنے اور افتتاح کرنے کی بار بار تاریخ بدلی جا نے لگیں ہیں اور اب بلڈنگ میں دراڑیں پڑنے سے کرپٹ ٹھیکیدار ،آفیسران اور کرپٹ عناصر تشویش میں مبتلا ہیں سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ عناصر کے خلاف کاوائی ،اور بلڈنگ کا افتتاح کر کے ہسپتال میں اعلان کردہ سہولیات فرہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔
دراڑیں