حکام نے بغیر اطلاع اراضی قبضہ مافیا کے نام کردی،کاشتکار سراپا احتجاج

حکام نے بغیر اطلاع اراضی قبضہ مافیا کے نام کردی،کاشتکار سراپا احتجاج

چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر) چک نمبر599 /TDA کے رہائشی کاشتکاران راشد انیس، چوہدری ناصر وڑائچ، چوہدری محمد رضوان سعید، سید کالرو،حاجی محمد ڈاہا،چوہدری طارق محمود، چوہدری عنصر اقبال، انس وڑائچ، چوہدری ظفراقبال، مہر حنیف(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

احمد چاون، محمد عامر حسین، محمد ولید وٹو،ظفر بیگ،مہر فیص بخش گٹ اور دیگر سینکڑوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے 50سال قبل اپنے اپنے رقبہ جات چک نمبر599/TDA میں خریدے،انتقالات ہمارے نام ہیں۔خسرہ گردواری ہمارے نام ہے۔ ہم خود قابض مالک متصرف چلے آرہے ہیں۔ اب رقبہ تقریباً 503 ایکٹر کوایڈیشنل کمشنر ڈیرہ غازیخان، اے ڈی سی جی مظفرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمود اختر منڈھیرا، پٹواری قانون گو، تحصیل دار نے ملی بھگت کرکے ہمیں بتائے اطلاع دئے بغیر ہی ہمارے نام سے خارج کرکے رقبہ کوضلع لیہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی ے قصیر خان مگسی کے دست راست سلطان محمودوغیرہ جو کہ بااثر قبضہ مافیا ہے کے نام ایڈجسٹمنٹ کے نام پر انتقال کردیا ہے۔اور اس کی وجہ سے 250افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہمارے اس رقبہ پر رہائشی مکانات ہیں۔ ہم رقبہ کو عرصہ دراز سے کاشت کرتے چلے آرہے ہیں جبکہ ہمیں اس بوگس انتقال کی نقل تک نہیں دی جارہی ہے۔ قبضہ مافیا کے غنڈہ گرد عناصر اب بھی ہمیں ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اورمعاملہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے۔ اس بوگس ایڈجسٹمنٹ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...