وزیراعظم تاریخ سے سبق سیکھیں،سسٹم بچانے کی ذمہ داری ان پر ہے،نور خان بھابھہ

وزیراعظم تاریخ سے سبق سیکھیں،سسٹم بچانے کی ذمہ داری ان پر ہے،نور خان بھابھہ

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئند ہ خصوصی )پا کستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے کوآرڈنیٹر میاں نور خان بھا بھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نوا زشریف تاریخ سے سبق سیکھیں ، پا نامہ پیپرز پر ہا تھ صاف کی ضد پر اڑے رہے تو سسٹم کا ڈی ریل ہونا نوشتہ دیوار ہو گا جس کا نقصان حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کو ہو گا اس لیے حکمران ہوش کے ناخن لیں سسٹم بچانے کی زیادہ ذمہ داری اُن پر ہے وہ وہاڑی پریس کلب میں پرکس کا نفرنس کررہے تھے اس موقع پر مہر شبیر سیال ، محمد پرویز بھٹی ، منور سلطانہ مشی ، محمد عاصم چودھری، سعید احمد سنڈل سمیت دیگر کئی مو جو دتھے نور خان بھابھہ نے مز ید کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کام طلال اور دانیال عزیز جیسے نا اہل حکومتی ترجمان بخوبی سرانجام دے رہے ہیں وزیر اعظم کی طرف سے یہ منہ اور مسور کی دال یہ کون ہوتے ہیں انہیں گھر بھیجنے والے کی زبان استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ الزام علیہ خود ٹی او آر نہیں بناسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیاں غیر قانونی نہیں لیکن ٹیکس چوری کرپشن اور کک بیکس کی رقم سے بنانا غیر قانونی اور سنگین جرم ہے ۔

نور خان بھابھہ

مزید : ملتان صفحہ آخر