فائرنگ ‘چھریوں کے وار سے2 قتل‘ حادثات میں 6 افراد جاں بحق ‘31 زخمی

فائرنگ ‘چھریوں کے وار سے2 قتل‘ حادثات میں 6 افراد جاں بحق ‘31 زخمی

ملتان ،چوک سرور شہید ،ٹھٹھہ صادق آباد ،تلمبہ ،اوچ شریف، مبارک پور(وقائع نگار+نمائندگان) فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 2 قتل ‘ حادثات میں 6افراد جاں بحق ریسکیو زرائع کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ کالرو کالونی کی رہائشی 30 سالہ رابعہ نے گذشتہ روز ،روز روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ریسکیو نے مذکورہ خاتون کو طبی امداد دینے کے بعد فوراً نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کیمطابق جسم کا کافی حصہ جھلس گیا ہے تاہم حالت ابھی تشویش ناک ہے تھانہ الپہ کے علاقے میں اڈا بند بوسن پر گذشتہ روز جمعہ کو 28سالہ اعجاز اور 60 سالہ حضور بخش کھڑے تھے اسی اثناء میں اچانک دیرینہ دشمنی کی بنا ء پر مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 28 سالہ اعجاز گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو زخمی ہونے پر نشتر داخل کروا دیا ہے ٹریفک کے مختلف حادثات میں پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے راہگیر سجاد کوپیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ٹریفک کے دیگر حادثات میں رمضان،حسین بخش، محبوب، اقبال ،اعجاز، بابر حیات، اسامہ ،فیضان ، مسز سلیم، رفیق، نذیراں بی بی، مصباح بی بی ، بشیراں ، حماد، عدنان ، مجاہد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں ڈاکٹر وں کیمطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر کیمطابق ملتان روڈ محلہ پانچ مرلہ سکیم کا رہائشی 45/50سالہ ٹائروں کا تاجر حاجی فتح محمد ولد یار محمد اعوان جو کہ غیر شادی شدہ اور اکیلا ہی اپنے گھر میں رہتا تھا۔ اور نزدیکی ہمسائے کے گھر سے کھانا اسے دیا جاتا تھا اور وہ انہیں کھانے کا خرچہ دیتا تھا۔ گزشتہ صبح ہمسایہ لیاقت آرائیں کا بیٹا رات کے برتن اٹھانے کے لئے الصبح حاجی فتح محمد کے گھر گیا تو دیکھا کہ حاجی فتح محمد کی نعش پڑی تھی جس کے ہاتھ پاؤں کپڑے سے بندھے ہوئے تھے اور منہ میں بھی کپڑا ٹھونسا گیا تھا اور اس پر چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔خون میں لت پت نعش دیکھ کر لڑکا فوری واپس اپنے گھر آیا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ایس ایچ اوتھانہ سرورشہید ناصر حسین شیخ نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا۔ اور نعش کو قبضہ میں لیکر الرابعہ ٹرسٹ کی ایمبولینس میں ہسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او ناصر حسین شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے دریں اثنا گزشتہ روز شام ساڑھے سات بجے کے قریب رنگپور سے چوک سرورشہید آنے والا موٹر سائیکل سوارمشتاق ولد رب نواز اڈہ کھڑکن پر سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل جس پراڈہ کھڑکن کا رہائشی ظہوراحمداسکی بیوی شمیم مائی اور دو سالہ بچہ محمد فخر سوار تھے سے ٹکرا کر ٹرالر نمبرTLA-977 کے نیچے آگئے۔ جس کے نتیجہ میں مشتاق موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ظہور اسکی بیوی اور بیٹا محمد فخر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابن سینا ہسپتا چوک سرورشہید داخل کرادیا گیا ۔متوفی شادی شدہ اور ایک بچی کا باپ تھا نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق جہانیاں کے قریب منٹھار بس اور نیور خان بس میں آپس میں مقابلہ لگا ہوا تھا کہ یہ مقابلہ شہر میں داخل ہونے کے بعد بھی جاری رہا کہ ظفر اللہ چوک میں تین مرلہ سکیم کا رہائشی عبد الطیف ولد نظام دین بھٹی اپنے دو بچوں جن میں 5سالہ بیٹا علی اور 4سالہ بیٹی نبیلہ کو موٹر سائیکل کے ذریعے شہر سے اپنے گھر لیکر جا رہاتھا کہ تیزرفتار منٹھار بس سے تصادم کے دوران بس نے کچل دیا جس کے نتیجے میں عبدلطیف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور اس کی بیٹی نبیلہ زخموں کی تاب نا لاتے ہو ئے نشتر ہسپتال ملتان جاں بحق ہو گئی بیٹا علی شدید زخمی میں زندگی اور موت کی کشمش میں نشتر ملتان داخل ہے جہانیاں پولیس نے بس ڈرائیور اور بس نمبری 9867ایل ای ایف کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کردیا ۔تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تلمبہ کی معروف سماجی شخصیت رانا غلام سرور کا جوان بیٹاراناسنگرام جوکہ اپنی کارپرسوارہوکراپنے دودوستوں کے ہمراہ بہاولپورسے ملتان آرہاتھاکہ اچانک اڈہ خان پورکے قریب آگے جاتے ٹرالرسے ایک ٹائرکارپرآگراجس سے راناسنگرام موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگردودوست زخمی ہوگئے۔مرحوم راناسنگرام کی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ مدرسہ جامعہ محمدیہ مدینۃ العلوم اڈہ نمبر2پر اداکی گئی ۔اوچ شریف سے سٹی رپورٹر ،نمائندہ پاکستان کیمطابق اوچ شریف سے خریداری کرکے کرکے اپنی بیوی سرور مائی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ بستی حافظاں کے قریب نا معلوم تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی سرور مائی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ٹرالر ڈر ائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، دوسرے حادثہ میں ککس موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے ٹکر کے نتیجہ میں یزمان کا رہائشی رانا محمد حسین ، لیاقت پورکے رہائشی محمد فیاض ، مختیار احمد ، جبکہ موضع ککس کے رہائشی دو بھائی محمد عبد اللطیف اور مختیار احمد شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں پولیس نے اسپتال منتقل کیا ۔مبارک پور سے نامہ نگار کیمطابق مبارک پور کے سیاسی و سماجی شخصیات ملک تاج محمد کھروالہ، ملک غفور کھر والہ کی خوشدامن و بیوہ ملک لعل کھروالہ اپنے بیٹے خضر عباس کے ہمراہ گھر سے موٹر سائیکل پر ظاہر پیر اپنے رشتہ داروں کو ملنے جا رہا تھے کہ راستہ میں کار کی ٹکر سے گر کر شدید زخمی ہوگئے اس دوران بیوہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کا بیٹا خضر عباس کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال داخل کروا دیا گیا ،آخری اطلاع تک خضر عباس کی حالت تشویشن ناک بتائی جاتی ہے جبکہ کار سوار اپنی کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر