فتح پور پاسکو خریداری مرکز کا انچارج بلند فشار خون کے باعث چل بسا،ضلع بھر کے پاسکو مراکز سوگ میں بند

فتح پور پاسکو خریداری مرکز کا انچارج بلند فشار خون کے باعث چل بسا،ضلع بھر کے ...

میلسی (نما ئندہ خصوصی ) ہائی بلڈ پر یشر ہونے سے فتح پور پاسکو پرچیز سینٹر کا انچارج(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

چوہدری یاسین انتقال کر گئے گز شتہ روز صبح چار بجے سینٹر پر رہائش پذیر پر چیز انسپکٹر کا بلڈ پر یشر ہائی ہوا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا گیا لیکن ایمر جنسی میں ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آ فیسر اور پیرا میڈیکل سٹاف مبینہ طور پر غیر حاضر تھا ابتدائی طبی امداد بروقت نہ ملنے پر خطر ناک حالت میں پر چیز انسپکٹر جانبر نہ ہو چکے اور ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے میلسی پر چیز انسپکٹر کہ انچارج عبدالشکو ر صدیقی نے میڈیا کو بتایا اگر ٹی ایچ کیو میلسی کی ایمر جنسی میں کوئی ڈا کٹر موجود ہوتا تو افا قہ ممکن ہوتا اتنی دیر میں ملتان پہنچ جاتے ہیں ہسپتال کی ا یمر جنسی میں ڈاکٹر نہ ہونے کی بنا پر چوہدری یاسین انتقال کر گئے ان کا جسد خاکی انکے آ بائی شہر جہانیاں لے جایا گیا جہاں پر گزشتہ شام انکی نماز جنازہ ادا کی گئی انتقال کی خبر سنتے ہی ضلع بھر کے پاسکو سینٹر سوگ میں بند کردیے گئے اور تمام پاسکو انتظامیہ نے جہانیاں میں انکی نماز جنازہ ادا کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...