حکومت کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خریدے گی،وزیر خوراک پنجاب

حکومت کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خریدے گی،وزیر خوراک پنجاب

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک بلال ےٰسین نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق پنجاب حکومت کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

خرید کرے گی کاشتکاروں کو باردانہ ’’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘‘ کی بنیاد پر جاری کیا جا رہا ہے چھوٹے کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر پہلے پانچ دن باردانہ فراہم کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گندم خریداری مراکز مخدوم پور پہوڑاں اور خانیوال شہر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کاشتکاروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فوڈپنجاب آصف بلال لودھی بھی تھے اس موقع پر انہوں نے گندم باردانوں کے اجراء کا تمام ریکارڈ چیک کیا اور باردانے کے اجراء کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کسانوں سے سہولیات بارے میں دریافت کیا ،گندم باردانے کے اجراء مراکز پر باردانے کے حصول کیلئے آنے والے کاشتکاروں کیلئے پینے کا ٹھنڈا پانی اور بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور سایہ دار جگہ کا بہتر انتظامات اور شفاف طریقے سے باردانے کی تقسیم پرضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں خانیوال کی طرح کاشتکاروں کی سہولیات کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر