سنٹرل جیل ڈیرہ کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنا دیا گیا ہے‘ جام آصف اقبال

سنٹرل جیل ڈیرہ کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنا دیا گیا ہے‘ جام آصف اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی) کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر پنجاب بھر کی جیلوں کی طرح سنٹرل جیل کی سکیورٹی کو مزید فول (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
پروف بنادیا گیا ہے تاکہ تخریب کار عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جا سکیں جبکہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں جیل ایریا میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے 28فیملی کوارٹرز بنائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان جام محمد آصف اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر اور باہر سفید پارچات میں بھی ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے اور خفیہ کیمروں کے ذریعے سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے اسی طرح ایلیٹ کمانڈوز بھی جیل کے اندر اور باہر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی خصوصی ہدایت پر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ جیل ملازمین کے لئے دس کروڑ روپے کی لاگت سے فیملی کوارٹروں کی تعمیر کا سلسلہ بھی بہت جلد شروع ہو جا ئے گا انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ اسیران کی تعمیری سوچ میں اضافہ کیا جائے۔
سپرنٹنڈنٹ