گارڈز نے درخت دو گروپوں میں بیچ ڈالے ‘جھگڑے میں بھائی کے ہاتھوں بھائی مارا گیا

گارڈز نے درخت دو گروپوں میں بیچ ڈالے ‘جھگڑے میں بھائی کے ہاتھوں بھائی مارا ...

بستی ملوک(نمائندہ پاکستان) پل اوڈوں والی کے قریب نہر کنارے درختوں کو محکمہ جنگلات کے گارڈ نے اشرف ولد غنی گجر کو بیچ دیئے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

دوسری طرف وہی درخت شفیق کاہلو ، لطیف کاہلو کو بھی بیچ دیئے تو اس وقت صورت حال خطرناک بن گئی جب دونوں گروپ لکڑی کاٹنے کے لئے موقع پر پہنچے اور دونوں نے اس پر اپنا اپنا حق جتایا لڑائی ہوئی اور ایک دوسرے کو گندی گالیاں دیں قریب گھر میں موجود اختر سیال نے گھر سے باہر نکل کر دونوں کو لڑائی جھگڑا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ ساتھ ہی میرا گھر ہے تم لوگ ایک دوسرے کو گندی گالیاں دے رہے ہواور لطیف کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر چھننے کو کوشش کی جس پر گولی چلی گئی اور اختر کے ہاتھ میں سے پار ہو کر ساتھ کھڑے لطیف کے سگے بھائی شفیق کو جا لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اہل علاقہ نے فوری پولیس کو اطلاع کی تھانہ جلہ آرائیں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لطیف کو بھائی کا قتل کرنے کے جرم میں پکڑ لیا اور زخمی اختر ، ہلاک ہونے والے شفیق کو مخدوم عالی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر لڑائی کا وجہ بننے والے ملزم محکمہ جنگلات کے گارڈ عبدالشکور کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گی جس کی وجہ سے بھائی ، بھائی کے ہاتھوں ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...