بااثر زمیندار کے 4 کتے غریب کاشتکار کو کاٹتے رہے‘ حالت نازک ہونے پر ٹی ایچ کیو منتقل

بااثر زمیندار کے 4 کتے غریب کاشتکار کو کاٹتے رہے‘ حالت نازک ہونے پر ٹی ایچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں(نمائندہ پاکستان ) نواحی گاؤں 128پندرہ ایل میں بااثر زمیندار  کے کتوں نے 60سالہ غریب کاشتکار پر حملہ کردیاتفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 128پندرہ ایل کا رہائشی 60سالہ غریب کاشتکارعبدالرشید اپنے کھیتوں کو پانی لگانے جا رہا ہے تھاکہ نثار اور شبیر نامی کاشتکار کے 4کتوں نے حملہ کردیا،کتے متاثرہ شخص کو ایک گھنٹے تک نوچتے رہے، ،بعدازاں متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا ،گیا،جسکی حالت انتہائی تشویشناک ہے،پورے جسم پرکتوں کے کاٹنے کے نشانات ہیں،متاثرہ شخص نے بتایا کہ نثار اور شبیر بااثر زمیندار ہیں ،میری کہیں شنوائی نہیں ہورہی ،میں چیخو پکار کرتا ہے لیکن ملزمان کے ڈیرے پر موجود ملازم تب وہاں پہنچے جب میں بہت شدید زخمی ہوچکا تھا،اعلیٰ حکام سے نوٹس لیں۔