شراب پینے والا نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا

شراب پینے والا نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا

خانیوال(نمائندہ پاکستان+بیورونیوز ) نشہ آوور شے پینے سے ایک نوجوان نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

علاقہ چک نمبر 166/10-R مہر شاہ کا رہائشی 26سالہ سلیم ولد فلک شیرماچھی جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے اس نے دو روزقبل شراب پی جس کے باعث اس کی حالت خراب ہو گئی اور اس ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کیا گیامگر حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں وہ دو روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔خانیوال اور گرد و نواح میں شراب اور دیگر نشہ کرنے والے متعدد نوجوان اپنی زندگیوں کا چراغ گل کرچکے ہیں مگر منشیات کی فروش کی روک تھام اس طرح نہیں کی جاسکیسے کرنی چاہیے تاکہ نئی نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

شراب

مزید : ملتان صفحہ آخر