پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن‘19مشکوک افراد گرفتار
ملتان‘ بھکر(وقائع نگار‘ نامہ نگار)پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن‘19مشکوک افراد گرفتار کرلئے گئے تفصیل کے مطابق سی پی او ملتان اظہر اکرم کی خصوصی ہدایت پر پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ نالہ ولی محمد اورغریب آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران داخلی و خارجی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کی گئی اور 9مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اور انکے قبضہ سے 7مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا۔ زیر حراست افراد اور برآمد ہونیوالا اسلحہ متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں قانون کے کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ آپریشن کے دوران ہر آنیوالے اور جانیوالے شخص کے کوائف چیک کرکے انہیں جانے دیا گیا۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق پاک آرمی اور حساس اداروں سمیت ضلع بھر کی پولیس کا شہر بھرمیں گھر گھرسرچ آپریشن 10مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ایک شخص سے اسلحہ برآمد مقدمہ درج ۔ گزشتہ روز پاک آرمی کے دستے حساس اداروں کے اہلکاروں ضلع بھر کی پولیس لیڈی پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا محلہ مہر آباد محلہ بنگیال آباد میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور دکانداروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اس دوران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا جبکہ آپریشن مقامات پر خصوصی جیمر ز کے ذریعے مو بائل سروس بھی بند کر دی گئی تھی آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی عزیزاللہ خان نے کی جبکہ ڈی ایس پی ظفر بزدار،ایس ایچ او محمد آصف خان ،ایس ایچ او احمد عباس ،ایس ایچ اوعبدالستار کھچی نے بھاری نفری کے ہمراہ شرکت کی دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں تفتیش کے بعد دستاویزات کی بنیاد پر رہا کر دیا جبکہ محلہ مہر آباد سے اسد نامی شخص سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاک آرمی کے دستے دریا خان رہیں اور کچہ نشین کے علاقوں میں بھی آپریشن متوقع ہے۔