بے حس اولاد بزرگوں سے جان چھڑانے لگی‘ عافیت سنٹر میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں اضافہ

بے حس اولاد بزرگوں سے جان چھڑانے لگی‘ عافیت سنٹر میں عمر رسیدہ افراد کی ...

ملتان(خاتون رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے عافیت سنٹرمیں بزرگوں سے جان چھڑانے کا رواج پروان چڑھنے لگامیں عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا عافیت سنٹر میں عمر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

رسیدہ افراد اولاد کے ہاتھوں بے گھر ہونے کے باعث ادارے میں رہائش پزید ہیں اولاد والدین کو بوجھ سمجھنے لگی جس کے باعث بزرگ حضرات اپنے گھر ہونے کے باوجود اراروں میں رہنے پر مجبور ہیں بزرگوں کاکہنا ہے کہ اگر ایسے ارارے نہ ہوں تو ہم سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہوجائیں ان کا کہنا تھا کہ اپنی تمام عمر بھر کی کمائی اولاد پر خرچ کردی تاکہ یہ بڑھاپے میں ہمارا سہارا بن سکیں لیکن یہ ہم لوگوں اس ادارے میں داخل کرواکر ملنابھی گوارہ نہیں کرتے ان کاکہناتھاکہ ادارے کا عملہ اچھا ہے لیکن ہمیں اپنا گھر یاد آتا ہے جس میں زندگی کی بہت سی بہاریں دیکھی ہیں عافیت سنٹر کی انچارج ثمینہ قادر کا کہنا ہے کہ ادارے میں عمر رسیدہ افرادکے لئے تمام سہولتیں موجود ہیں ان تمام بزرگوں کا ہفتہ وار چیک اپ کیا جاتا ہے تاکہ ان کی صحت ٹھیک رہیں لیکن انہوں نے اولڈہوم رہنے والوں کی اولاد سے درخواست کی کہ وہ ہفتہ میں نہ سہی مہینے میں ایک بار اپنے والدین سے ملنے آجایا کریں کیونکہ بے بس اور مجبور والدین کی نگاہیں داوازے کی طرف ہی لگی رہتی ہیں کہ جانے کب ان کا کوئی اپنا ملنے آجائے ۔

عافیت سنٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...