انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات آج سے شروع، 15امتحانی مراکز حساس قرار، نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل

انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات آج سے شروع، 15امتحانی مراکز حساس قرار، نگرانی ...

ملتان( سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈزکے تحت ایف اے ‘ایف سی کے سالانہ امتحانات 2016 بیک وقت آج شروع ہو نگے‘انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے امتحانات آج 7مئی اور پارٹ فرسٹ کے امتحانات 24مئی سے شروع سے ہونگے‘بوٹی مافیا کی روک تھام کے لئے تمام امور کو کمپیوٹرائز ڈ کیا گیاہے‘تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات 2016میں 115045طلباو طالبات کی شرکت متوقع ہے ‘چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملتان‘ وہاڑ ی‘ لودھراں ‘ خانیوال میں کل 190سنٹرز قائم کئے گئے ہیں‘ملتان میں 81سنٹرز بنائے گئے ہیں‘سول سیکرٹریٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے‘حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی جانب سے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دئیے گئے ہیں‘ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں‘چیئرمین بورڈ زکو نقل کی روک تھام کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے ہیں جو موقع پر ہی ٹرائل کرکے امیدوار کو سزا دے سکیں گے‘امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہوگی‘ڈی سی اوز‘ڈی پی اوز‘سی پی اوز اور ای ڈی اوز ایجوکیشن کو امتحانی سنٹرز کے اچانک معائنے کی اجاز ت ہو گی‘حساس سنٹرزکے زیادہ سے زیادہ معائنے کئے جائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان ارشد اعوان ‘کنٹرولر پروفیسر حیدر گردیزی ا ور ایمپلائز ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے جنرل سیکرٹری ملک نثار احمد بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے سلسلے میں ملتان‘وہاڑی ‘خانیوال اورلودھراں کے 15امتحانی سنٹرز کو حساس قراردے دیا ہے ‘ان سنٹرز کی سخت نگرانی ہوگی‘خصوصی ٹیمیں نگرانی کریں گی‘اطلاع ملنے پر فوری ایکشن لیا جائے گا‘ ان میں ضلع ملتان کے گورنمنٹ ہائی سکول تل کوٹ شجاع آباد‘ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلالپور پیروالا‘ گورنمنٹ کالج برائے خواتین جلال پور‘گورنمنٹ ڈگری کالج قادر پورراں (کمبائنڈ) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول (ہال) لاڑ‘ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول (رومز)َ ‘لاڑ(برائے پارٹ فرسٹ)شامل ہیں‘ضلع وہاڑی میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گگو منڈی‘گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لڈن(کمبائنڈ) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گڑھا موڑ(کمبائنڈ)حساس سنٹر ز ہیں‘لودھراں کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مخدوم عالی کو حساس قرار دیا گیا ہے‘ضلع خانیوال میں گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو(کمبائنڈ) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ (کمبائنڈ) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 105/15ایل ونجاری (کمبائنڈ)‘ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مخدوم پور پہوڑاں اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول باگڑ سرگانہ (کمبائنڈ ) شامل ہیں۔

امتحانات

مزید : ملتان صفحہ آخر