ڈیرہ دہشتگردی میں جاں بحق 4افراد کی نماز جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا کر دی گئی

ڈیرہ دہشتگردی میں جاں بحق 4افراد کی نماز جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا کر دی گئی

 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ کی حدودمیں گرڈروڈاورمریالی کے مقامات پر دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے دوران جاں بحق ہونیوالے چارافرادکی نمازجنازہ سیکورٹی کے سخت پہرے میں اداکردی گئی145سی ٹی ڈی پولیس نے مذکورہ واقعات کے سلسلے میں قتل ودہشتگردی کی دفعات کے تحت تین الگ الگ ایف آئی آرزدرج کرلی145تھانہ سٹی وکینٹ کی حدودمیں پولیس کے کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کے دوران ساٹھ کے قریب مشتبہ افرادگرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں گرڈروڈاورمریالی کے علاقوں میں دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کے دوالگ الگ واقعات کے دوران جاں بحق ہونیوالے دووکلاء اوردواساتذہ کے واقعہ کے بعدسی ٹی ڈی پولیس نے مقتول مختیارحسین کے بھائی مظہرعباس145اخترحسین کے بیٹے مدثرحسین اورمرتجززیدی کے سسرسیدمستان حسین زیدی ایڈووکیٹ کی رپورٹ پر نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف قتل ودہشتگردی کی دفعہ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔دہشتگردی کے واقعات کے باعث علاقہ میں سوگ کی کیفیت رہی۔مقتولین کی نمازجنازہ کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کررکھے تھے۔ڈی پی اویاسرآفریدی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔پولیس نے تھانہ سٹی اورتھانہ کینٹ سمیت مضافاتی علاقوں میں کالعدم تنظیموں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پولیس نے ساٹھ کے قریب مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے انکوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔پولیس کے اعلیٰ حکام رات گئے مقتولین کی رہائشگاہوں پرگئے اوران واقعات کے حوالے سے انکے ورثاء سے اظہارافسوس کیا اورانکوقاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی۔اسی طرح آرپی اوشیراکبرکی زیرصدارت رات گئے سیکورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بھی ہواجس میں متعددفیصلے کئے گئے ۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے تفتیش کادائرہ وسیع کردیاہے۔واضح رہے کہ موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم دہشتگردوں نے علاقہ مریالی اورگرڈروڈپرٹارگٹ کلنگ کے دوواقعات میں دووکلاء اوردواساتذہ کوقتل کردیاتھا۔

مزید : پشاورصفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...