نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے،ناہید خان

نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے،ناہید خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی اور ناہید خان نے بھی پانامہ لیکس اسکینڈل پر وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہر اسکینڈل میں سیاستدانوں کا نام آتا ہے،کرپشن کی وجہ سے سیاستدانوں کی ساکھ متاثر ہورہی ہے ۔ تحقیقات تک میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔جن سیاستدانوں کے نام پانامہ لیکس میں موجود میں ہیں وہ استعفے دیں۔ملک میں سیاسی خاندانوں کا ایک مافیا ہے جو ہر چیز پر قابض ہے۔بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم سے استعفیٰ سے قبل اپنے والد اور پھو پھی سے پوچھیں ان کے پاس کتنی آف شور کمپنیاں ہیں اور ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ہے۔رینجرز سے اپیل ہے کہ وہ عزیر بلوچ اور ڈاکٹر عاصم کے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو سے متعلق انکشافات کی جے آئی ٹی اور ویڈو یوز کو منظر عام پر لائیں۔وہ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ناہید خان نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اگر ان کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے تو ان کے بچوں کا نام تو موجود ہے اس لئے وہ اپنی پوزیشن سے استعفیٰ دیں۔وزیر اعظم ہاؤس ایک ادارہ ہے اس کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے درمیان مک مکا ہو چکا ہے سب ایک دسرے کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم کے پاس اب کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں ہے کہ وہ اس عہدے پر موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن انتہاکو پہنچ چکی ہے کرپشن پورے ملک کو کمزور کر رہی ہیں۔ ہر معاملے میں سیاستدانوں کے نام آتاہے ۔ہمارے ملک میں سیاست دان گندے ہوتے جارہے ہیں۔ناہید خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم سے استعفیٰ سے قبل اپنے والد آصف علی زرداری اور پھو پھی فریال تالپور سے پوچھیں ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ہے اوران کی کتنی آف شور کمپنیاں ہیں۔میرا بلاول بھٹو زرداری کو پیغام ہے کہ وہ سندھ میں کرپشن کی دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں اگر آپ نے اپنے والد اور ان کے حواریوں کو کرپشن سے نہ روکا تو آپ کے لئے بھی سیاسی میدان نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی خاندانوں کا ایک مافیا بن چکا ہے جو ہر چیز پر قابض ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایکسٹر اپوزیشن اتحاد قائم کریں گے جس کے لئے تمام جماعتوں سے رابطے کریں گے،ناہید خان نے کہا کہ میڈیارپورٹس کے مطابق عزیر بلوچ ار ڈاکٹر عاصم نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے بھی انکشافات کئے ہیں رینجرز سے اپیل ہے کہ وہ عزیر بلوچ اور ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی اور ویڈیوز کو مں ظر عام پر لائیں ۔صفٖدر عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ 8 برسوں سے آصف علی زرداری کی کرپشن کو سپورٹ کر رہے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ کو کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اگر یہی صورتحال رہی اور پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر