تحریک انصاف وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی، شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم حکمرانی کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں تحریک انصاف استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی ملتان ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم شاہ نے کہا کہ عمران خان کی درخواست لے کر ملک کی وکلاء برادری سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے میں آج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں سے مل کر ٹی او آرز پر تفصیلی مشاورت کرونگا وکلاء برادری نے ماضی میں بھی آئین جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور اب بھی کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ کیلئے ہمارا ساتھ دیں گے کیونکہ وکلاء ہمارے ٹی او آرز کی افادیت بہتر جانتے ہیں حکومت نے ٹی او آرز پر اپوزیشنن جماعتوں میں نقاق ڈالنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے اطلاع کے مطابق وہ جواب دیں گے ان کا جواب آنے پر مزید فیصلہ کریں گے ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف 16 پورے خطے کی ضرورت ہے امریکہ نے جو معاہدہ کیا ہے اس کی پاسداری کرنی چاہیے اور جو ایم او یو سائن کیا ہے اس پر عمل کرنا ان کی ذمہ داری ہے ۔ ایف 16 پورے خطے کی ضرورت ہے جس سے دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء سیاسی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں تحریک انصاف نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیا اور سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے اختلاف کے باوجود اے پی سی میں شرکت کی ہمیں دہشت گردوں کے ساتھ ملانا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کا جلسہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک ملتوی کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...