سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کا امن خراب کیا گیا، رضا ہارون

سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کا امن خراب کیا گیا، رضا ہارون

ملتان (سٹی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما ء رضا ہارون نے کہاہے کہ سوچی سمجھی سازش کے ذریعے کراچی کا امن خراب کیا گیا ایم کیوایم سے صرف سیاسی وابستگی تھی بھارتی ایجنسی را ، سے تعلق کا علم الطاف سمیت صرف چند افراد کو تھا جب ،را، سے فنڈنگ لینے کے ثبوت سامنے آئے تو فوری ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کراچی میں امن قائم کرنے اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے جو علم بلند کیا ہے وہ احسن اقدام ہے کراچی سمیت سندھ پنجاب کی عوام نے پاک سر زمین پارٹی کو جس طرح خوش آمدید کہاہے اس پر ان کاشکر گزار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دربار حضرت غوث بہاؤ الدین ذکریا ملتان دربا رحضرت شاہ رکن عالم پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور ملتان پریس کلب کے پروگرام ،گفتگو ، میں خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنما افتخار اکبر رندھاوا ، کرامت علی شیخ ، ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور فنانس سیکریڑی فرحان ملغانی بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ ہم پاکستانیت اور وطن پرستی کے جذبے کے تحت کا م کریں گے پاک سرزمین پارٹی لسانی یا علاقائی جماعت نہیں ہو گی بلکہ قومی جماعت ہو گی 24اپریل کو کراچی میں ہو نے والاجلسہ اور حید ر آباد میر پور خاص میں چلائی جا نے والی مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے ہمیں بے پناہ پزیرائی دی پھر 30اپریل کو جب پنجاب کے دل لاہور پہنچے تو اہلیان لاہور نے جس محبت کا اظہار کیا وہ فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کا منشور تیار کیا جا رہاہے جس میں خارجہ پالیسی، داخلہ ، معیشت ،دفاع ، تعلیم ،صحت ،پولیس ،خواتین ،نوجوان سمیت اقلیتی کے حقوق کی بات کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں پارلیمانی نظام کے تحت اسمبلیاں موجود ہو ں گی لیکن ملک میں صدارتی نظام لانے کے لئے بھی بحث کی جا ئے گی۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم آفتاب احمد کی زیر حراست شہادت کی مذمت کرتے ہیں خوش آئند بات یہ ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف سمیت ڈی جی رینجرز نے ان کے قتل کا فوری طور پر نوٹس لیا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت سے ہمیں کوئی پرابلم نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھالیں اکٹھی نہیں کریں گے عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہمارے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں ہے اور مڈل کلاس طبقے کو ہی آگے لائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کیس کا مقدمہ لندن اور پاکستان دونو ں جگہ چل رہا ہے ہمارا کیونکہ ایم کیو ایم کے پولیٹیکل ونگ سے تعلق تھا اس لئے عمران فاروق قتل کیس میں میری رائے کوئی شہادت نہیں ہو گی۔ دریں اثناء پاک سر زمین پارٹی نے ملتان ڈویژن کی آرگنا ئزر کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے پاک سر زمین پارٹی کے عہدیداروں کا علان مرکزی رہنما رضا ہارون نے ملتان پریس کلب میں کیا جس میں ملتا ن ڈویژن کے انچارج کرامت علی شیخ ہو نگے جبکہ دیگر عہدیداروں میں ریاض دھرالہ ایڈوکیٹ ، ندیم ریاض ، جاوید حیدر ، جام عرفان ، حاجی عمر ، سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...