پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: لاہور سپلائی ہونے والا30من مضر صحت گوشت برآمد ، 2ملزمان گرفتار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: لاہور سپلائی ہونے والا30من مضر صحت گوشت برآمد ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: لاہور سپلائی ہونے والا30من مضر صحت گوشت برآمد ، 2ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کو سپلائی کیا جانے والا 30من سے زائد مضر صحت گوشت پکڑ لیا ۔

92نیوزکے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رائیونڈ سے لاہور لایا جانے والا 30 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ڈائریکٹرآپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار ا او ر لاغر اور بیمارہ جانوروں کا گوشت پکڑ لیا جبکہ گوشت سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق گوشت لاہور میں بڑے ہوٹلوں اور مارکیٹوں کو سپلائی کیا جانا تھا  تاہم ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔