پولیس کا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، 300سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ، دستی بم برآمد

پولیس کا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، 300سے زائد مشتبہ افراد ...
پولیس کا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، 300سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ، دستی بم برآمد

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 300 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے رات گئے سربند ، حیات آباد ، مردان ، پشاور ، چارسدہ اور نوشہر ہ میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 300سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ حراست میں لے گئے افراد میں سے 62افغان باشندے بھی شامل ہیں تاہم گرفتار افراد سے 7دستی بم ، 1ایس ایم جی اور 1پستول برآمد ہوا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا اور تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ان میں سے بعض افغان باشندوں کا تعلق ممکنہ طور پر تحریب کاری کی کارروائیوں سے ہو سکتا ہے ۔

مزید : پشاور