صادق خان کی جیت پرفخر ہے ، زیک گولڈ کی شکست سے عمران کی مقبولیت کا بھانڈہ پھوٹ گیا : پرویز رشید

صادق خان کی جیت پرفخر ہے ، زیک گولڈ کی شکست سے عمران کی مقبولیت کا بھانڈہ ...
صادق خان کی جیت پرفخر ہے ، زیک گولڈ کی شکست سے عمران کی مقبولیت کا بھانڈہ پھوٹ گیا : پرویز رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ زیک گولڈ کی شکست سے عمران خان کی مقبولیت کا بھانڈہ پھوٹ گیا ۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ صادق خان کا لندن کا میئر منتخب ہونا پاکستانیوں کیلئے بھی باعث فخر ہے تاہم زیک گولڈ گولڈ کی شکست سے لندن میں بھی ”رو عمران رو“ کا نعرہ بلند ہوا ۔ عمران خان کے رشتے دار کی سیاست کو لندن کے عوام نے بھی مسترد کر دیا ۔لندن میں مخنت کش کے بیٹے کی جیت سے مخنت کشوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔

انہوں نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی جیت ہمارے لئے خوشی کاباعث ہے ، لندن میں عوام نے عمران خان کی جھوٹ کی سیاست کو زمین بوس کر دیا ۔صادق خان نے 13لاکھ سے زائد ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں