چھوٹو گینگ کا روپوش ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

چھوٹو گینگ کا روپوش ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
چھوٹو گینگ کا روپوش ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

  

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں چھوٹو گینگ کا ڈاکو مارا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقے فاضل واہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت عمران اندھر کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ڈاکو کا تعقب کیا گیا اور پولیس کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکو کا تعلق چھوٹو گینگ سے تھا جو آپریشن کے دوران رو پوش تھا تاہم آج فائرنگ کے نتیجے میں ہلا ک ہو گیا ۔ ڈاکو مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

مزید : رحیم یارخان /اہم خبریں