تھر میں نایاب نسل کے 11مور ہلاک ہوگئے : محکمہ وائلڈلائف
تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک ) تھر میں مختلف بیماریوں کے باعث نایاب نسل کے 11مور ہلاک ہو گئے۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تھر میں بیماریوں میں مبتلا 11 نایاب نسل کے مور ہلاک ہو گئے جس کے بعد اب تک مرنے والے موروں کی تعداد 187 تک جا پہنچی ہے ۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مٹھی میں گزشتہ ایک روز کے دوران 6اور ڈیلپو میں 5 مور ہلاک ہوئے جبکہ ان علاقوں میں متعدد مور تاحال بیمار ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔
خبر ملنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ڈاکٹروں کی ٹیم تھر کے مختلف علاقوں کی جانب روانہ کر دی ہے جو بیمار موروں کاعلاج کرے گی اس کے علاوہ بیمار موروں کے خون کے نمونے بھی لئے جائیں گے جن سے بیمار ی کی جڑ تک پہنچنے اور علاج کرنے میں آسانی ہو گی ۔