اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی

اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی
اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کیس میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، روف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔ وکیل صفائی کی درخواست پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 23 مقدمات کی سماعت 4 جون تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی پیشی پر چالان طلب کرلیا۔