آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا : محکمہ موسمیات

آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں ...
آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔

اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان۔ کاشتکار حضرات خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی کٹائی اور گہائی مکمل کریں۔

ترجمان محکمہ موسمیات عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی، لاڑکانہ، نوکنڈی، شہید بینظیر آباد43، کوٹ ادو، مٹھی، سکھر، موہنجوداڑو، جیکب آباد، رحیم یار خان42، تربت،میرپورخاص، روہڑی، خانپور، بھکر، نور پورتھل، چھور، دالبندین، ڈی آئی خان41 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24، اسلام آباد 18، کراچی 26، پشاور 22، کوئٹہ 16، چترال 10 جبکہ گلگت اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ماحولیات