پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کامقدمہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کامقدمہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا
پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کامقدمہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کا مقدمہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل میںملوث خطرناک 4ملزمان کا مقدمہ سماعت کیلئے سینٹرل جیل منتقل کرد یا گیا ہے اورا س حوالے سے محکمہ داخلہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو نوٹیفکیشن بھی ارسال کر دیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2014میں ابراہیم حیدری میں 4اہلکاروں کو ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج رئیس مما کے حکم پر شہید کیا تھا ۔

مقد مے میں ملوث ملزمان میں غوث علی،روشن،عمرعلی اوروصی احمدشامل ہیں جبکہ عدالت نے مفرور ملزم رئیس مما کے ناقال ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

مزید : کراچی