لیگی ایم پی اے چودھری شمشاد قتل کا مرکزی ملزم طارق پٹواری مارا گیا : پولیس

لیگی ایم پی اے چودھری شمشاد قتل کا مرکزی ملزم طارق پٹواری مارا گیا : پولیس

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری شمشاد خان قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔

جیو نیوزکے مطابق (ن) لیگ کے ایم پی اے چودھری شمشا د کے قتل کا مرکزی ملزم طارق پٹواری پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ چودھری شمشاد کو گزشتہ سال بیٹے اور دوست سمیت قتل کرد یا گیا تھا تاہم آج پولیس نے نافع ٹاور کے قریب گھر پر چھاپہ مارا جس دوران ملزم نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم طارق پٹواری مارا گیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی جس دوران مخالف پارٹی کی جانب سے مزاحمت کی گئی ۔ ملزم طارق پٹواری کی گرفتار ی کیلئے ایک سال سے کوششیں کی جا رہی تھی مگر اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو ئی اور آج اسے پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا ۔

مزید : گوجرانوالہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...