دریائے سندھ سے 3افراد کی بوری بند لاشیں برآمد : پولیس

دریائے سندھ سے 3افراد کی بوری بند لاشیں برآمد : پولیس
دریائے سندھ سے 3افراد کی بوری بند لاشیں برآمد : پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عیسیٰ خیل (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ سے پولیس نے مزید 3افراد کی بوری بند لاشیں برآمدکر لی ۔

92 نیوز کے مطابق جناح براج پر دریائے سندھ سے مزید تین افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں چھریوں کے وار کرکے قتل کیاگیا ہے تاہم آج برآمدہونے والی تین لاشوں کے بعد اڑھائی ماہ میں تشدد سے قتل کئے جانے والے افراد کی تعداد 31تک جا پہنچی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں کی شناخت ہونا مشکل ہے تاہم تینوں لاشیں مرد وں کی ہیں جنہیں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لاشیںایک سے دو روز پرانی ہیں تاہم فنگر پرنٹس سے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم ابھی ملزمان کے بارے میںکچھ نہیںکہا جاسکتا البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہو گی۔

مزید :

میانوالی -