میچ کے دوران کیمرون کے فٹ بالر میدان میں گر کرانتقال کر گئے

میچ کے دوران کیمرون کے فٹ بالر میدان میں گر کرانتقال کر گئے

یاﺅندے (مانیٹرنگ ڈیسک) رومانین لیگ کے ایک میچ کے دوران کیمرون کے فٹ بالر میدان میں گر کر انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کے مطابق رومانین لیگ کے دوران کیمرون کے ایک کلب میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے والے فٹ بالر پیٹرک ایکنگ دورانِ میچ میدان میں گر کر انتقال کرگئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

26 سالہ پیٹرک ایکنگ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے تھے لیکن محض 7 منٹ بعد ہی وہ زمین پر کر گئے جس پر انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد انہیں مردہ قرار دیدیا۔ میدان میں گرنے سے پہلے ایکنگ کی کسی کھلاڑی سے کوئی ٹکر نہیں ہوئی اس لئے شبہ ظاہر کیا جا رہما ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں افریقی خطے کے کئی فٹ بالرز کا دوران کھیل انتقال ہوا ہے۔اس سے قبل 2003ءمیں کیمرون کے ہی مڈ فیلڈر مارک ویوین فو دورانِ میچ گر پڑے تھے اور ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...