کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری،مزید 3کشمیری شہری کردیئے گئے
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کا سلسلہ تھم نہ سکا،دہشت گردی کا الزام لگا کر معصوم کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا سلسلہ جا ری ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی فو ج نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع پلوامہ میں فوج کا حزب المجاہدین کے مجاہدوں سے درمیان تصادم میں تین مجاہد شہید کردیئے گئے ہیں۔بھارتی فوج کے ترجمان ینیم جوشی کے مطابق یہ جھڑپ ہفت کی صبح چار بجے سری نگر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور پلوامہ ضلع میں ہوئی۔ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد حزب مجاہدین سے وابستہ تھے۔
فوج کے مطابق تینوں مقامی تھے اور ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس اور فوج کو ملنے والی خفیہ معلومات کے بعد ہفتے کی صبح چار بجے سکیورٹی فورسز اور’جنگجوﺅں‘ کے درمیان تصادم ہوا۔
تصادم تقریباً دو گھنٹے جاری رہا اور اب دونوں طرف سے فائرنگ بند ہے، لیکن سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے گذشتہ دہائی کےدوران کشمیر میں مسلح تشدد کی سطح بہت کم ہوگئی ہے، لیکن مقامی نوجوان زیر زمین کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں جسے سکیورٹی ایجنسیاں ایک نیا چیلنج قرار دے رہی ہیں۔