ایاز صادق نے رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر پرانے لیگی کارکن کی خواہش پوری کردی

ایاز صادق نے رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر پرانے لیگی کارکن کی خواہش پوری ...
ایاز صادق نے رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر پرانے لیگی کارکن کی خواہش پوری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر دیرینہ لیگی کارکن رکشہ ڈرائیور عزت خان کی خواہش پوری کردی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی عزت خان کی درخواست پر اسکے رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر اسکے ساتھ بیٹھے انہوں نے رکشہ سٹارٹ کیا اور علاقہ میں چکر لگائے۔ عزت خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ اس نے نیا رکشہ خریدا ہے اسکی خواہش ہے کہ وہ اسکے رکشہ میں بیٹھیں۔ ایاز صادق عزت خان کے رکشہ میں اس وقت بیٹھے جب وہ این اے 120 میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اور مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے علاقہ میں گھوم رہے تھے۔

مزید :

لاہور -