شوہر بے نمازی نکلا, خاتون نے شادی کے 5 دن بعد طلاق لے لی

شوہر بے نمازی نکلا, خاتون نے شادی کے 5 دن بعد طلاق لے لی
شوہر بے نمازی نکلا, خاتون نے شادی کے 5 دن بعد طلاق لے لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں شوہر کے بے نمازی ہونے پر بیوی نے شادی کے 5 دن بعد طلاق لے لی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون نے شادی کے صرف پانچ دن بعد اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے کیونکہ موصوف نماز کے پابند نہیں تھے۔ شادی کے بعد جب خاتون کو پتہ چلا کہ اس کا شوہر صوم وصلواة کا پابند نہیں ہے اور نہ ہی اس کا مزاج دینی پایا جاتا ہے تو اس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خلع کا اعلان کر دیا۔ اس خاتون کے فیصلے سے سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا