جاپان میں 5.2شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف

جاپان میں 5.2شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف
جاپان میں 5.2شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک ) جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خو ف کے باعث باہر نکل آئے ۔

امریکی جیولوجیکل حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز جاپان کے جنوب مشرقی ساحل سے 58میل دور سمندر میں تھا تاہم ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں لرز گئیں اور شیشے بھی ٹو ٹ گئے تاہم کسی بڑے مالی نقصان کے بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا ۔

مزید : بین الاقوامی