کسی نے اغوا کیا نہ زیادتی ہوئی، ڈی ایس پی پر الزام لگانے والی لڑکی مکر گئی

کسی نے اغوا کیا نہ زیادتی ہوئی، ڈی ایس پی پر الزام لگانے والی لڑکی مکر گئی
کسی نے اغوا کیا نہ زیادتی ہوئی، ڈی ایس پی پر الزام لگانے والی لڑکی مکر گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقہ میں اغوا کے بعد لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا دی تھی کہ اصل حقائق کو سامنے لایا جائے، جب کمیٹی نے متاثرہ لڑکی ثنا کو مزید تفتیش کیلئے بلایا تو وہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئی اور اس نے کہا کہ نہ تو مجھے کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی میرے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے .لڑکی نے کہاکہ وہ اپنی مرضی کیساتھ گئی تھی ، جبکہ ڈی ایس پی عمران بابر کل ہی اپنے بیان میں کہہ چکے تھے کہ میں نے لڑکی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی اور مجھے کسی سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔

مزید : لاہور