ایبٹ آباد میں لڑکی کا قتل، وزیراعظم کی ملزموں کو سخت سزا دینے کی ہدایت

ایبٹ آباد میں لڑکی کا قتل، وزیراعظم کی ملزموں کو سخت سزا دینے کی ہدایت
ایبٹ آباد میں لڑکی کا قتل، وزیراعظم کی ملزموں کو سخت سزا دینے کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے ایبٹ آباد میں سولہ سال کی لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کردی۔ایبٹ آباد کے علاقے میں غیرت کے نام پر سولہ سال کی کم عمر لڑکی کے اندوہناک قتل پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات نہ صرف غیر اسلامی بلکہ غیر انسانی بھی ہیں، یہ غیر ت کے نام پر نہیں بلکہ انسان کا قتل ہے جو کسی طور پر بھی جائز نہیں۔

مزید : اسلام آباد