سیشن کورٹ کے باہر سے پیشی پر آئے 3بھائیوں کو اغواءکر لیا گیا

سیشن کورٹ کے باہر سے پیشی پر آئے 3بھائیوں کو اغواءکر لیا گیا
سیشن کورٹ کے باہر سے پیشی پر آئے 3بھائیوں کو اغواءکر لیا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ کے باہر سے 3بھائیوں کو اغواءکر لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام پورہ میں سیشن کورٹ کی عمارت کے باہر سے تین سگے بھائیوں کو نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا ۔ تینوں بھائی قتل کیس میں پیشی کیلئے عدالت آئے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا اور پولیس کو کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی ۔

ذرائع کا کہناہے کہ اغواءہونے والوں میں نادر خان، طاﺅس خان اور پسران گل خان شامل ہیں جو سگے بھائی تھے تاہم ان کے اغواءکا مقدمہ رشتے دار کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بھائیوں کے رشتے دار حیات احمد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کیا گیاہے اور ملزمان تک رسائی کیلئے واقعے کے تمام پہلوﺅں پر غور کیا جا رہا ہے ۔

مزید : لاہور