وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر پی پی کے دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے

وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر پی پی کے دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل ...
وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر پی پی کے دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے

  

اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے نام ای سی ایل میں شامل کردئیے گئے ہیں نیب نے یوسف رضا گیلانی کے نام سے سربراہ اوگرا تعیناتی کیس جبکہ راجہ پرویز اشرف کا نام رینٹل پاور کیس میں وزارت داخلہ کو ارسال کیا۔ میڈیا نے بھی یہ انکشاف کیا کہ دونوں سابق وزراءاعظم کے نام ایک سال سے ای سی ایل میں موجود ہیں اور اس دوران یوسف رضا گیلانی کو ایک بار پھر بیرون ملک جانے کی اجازت بھی ملی تھی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے حوالے سے مختلف نوعیت کے نیب نے پانچ کیسز بنائے ہوئے ہیں اور کچھ میں عدالتوں کو ریفرنس بھی بھجوائے جاچکے ہین جبکہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری کے احکامات سے ہوئی تھی۔ نیب نے یہ مقدمات پہلے 31 دسمبر 2015ءتک مکمل کرنے کا کہا تھا اور پھر 31 مارچ 2016ءتک ان کیسوں کی تحقیقات مکمل کرنے کا کہا گیا مگر 31 مارچ تک بھی نیب کے تفتیشی افسران اپنا کام مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ اس فہرست میں وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کیخلاف دو الگ الگ کیس بھی شامل ہیں جنہیں نیب طویل عرصہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچاسکا ہے۔

مزید : اسلام آباد