سبق یاد کیوں نہ کیا، سرکاری سکول کے استاد کا طالب علم پر شدید تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا

سبق یاد کیوں نہ کیا، سرکاری سکول کے استاد کا طالب علم پر شدید تشدد، پولیس نے ...
سبق یاد کیوں نہ کیا، سرکاری سکول کے استاد کا طالب علم پر شدید تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہربنس پورہ میں سرکاری سکول کے ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر طالب علم کو مار مار کر ادھ مواد کر دیا۔ بچے کے والدین کی درخواست پر پولیس نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں سرکاری سکول کے استاد انجم نے سبق یاد نہ کرنے پر طالب علم اکبر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث اس کے جسم پر نیل کے نشان پڑے گئے۔ بچہ گھر پہنچا تو والدین اس کی حالت دیکھ کر تھانے پہنچ گئے اور استاد کے خلاف درخواست دیدی جس پر پولیس نے استاد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید : لاہور