کولمبین پولیس نے معروف پانامہ لیکس بزنس فیملی کے سربراہ کوگرفتار کر لیا

کولمبین پولیس نے معروف پانامہ لیکس بزنس فیملی کے سربراہ کوگرفتار کر لیا
کولمبین پولیس نے معروف پانامہ لیکس بزنس فیملی کے سربراہ کوگرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولمبیا (ویب ڈیسک ) کولمبین پولیس نے معروف پانامہ بزنس فیملی کے سربراہاں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے، اس کا امریکہ میں منشیات کی کمائی منی لانڈرنگ کرنیوالوں میں شمار ہوتا ہے، پولیس چیف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 44 سالہ ندال احمد ویکڈ حاتم کو بوگوٹا ائیرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وہاں اترا تھا ، سرکاری پراسکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم سے وارنٹ پر دستخط لیکر اسے امریکہ ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ویکڈ حاتم کے پاس سپین، کولمبیا اور پانامہ کی قومیت ہے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں فلوریڈا کی عدالت کو مطلوب ہے ، ویکڈ فیملی کا سامان تعیش، ڈیوٹی فری شاپ اور ریئل سٹیٹ کا وسیع کاروبار ہے ، امریکہ نے جمعرات کو اسے منشیات کی دولت کمانے اور کالا دھن صاف کرنے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے، امریکہ کے محکمہ خزانہ نے ویکڈ منی لانڈرنگ آرگنائزیشن کے کولیڈر ز قرار دیتے ہوئے ویکڈ حاتم اور 66 سالہ عبدل محمد ویکڈ فیئر کو امریکیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیے ہیں۔