عدالت نے ایم کیو ایم کے 3مبینہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز کے حوالے کر دیا

عدالت نے ایم کیو ایم کے 3مبینہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز کے حوالے کر دیا
عدالت نے ایم کیو ایم کے 3مبینہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز کے حوالے کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوا یم کے مبینہ ٹارگٹ کلرز کو ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ۔

92نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلرز کو پیش کیا گیا جہاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کرد یا ۔

رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان دہشت گردی ، دھماکوں ، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے اور انہوں نے دوران حراست 30 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ مختلف واقعات میں پولیس کو بھی مطلوب تھے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔

مزید : کراچی