کوشش کریں گے کہ امریکا ہمارے ساتھ کھڑا رہے،ایف سولہ طیاروں کا شکیل آفریدی سے کوئی تعلق نہیں : سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

کوشش کریں گے کہ امریکا ہمارے ساتھ کھڑا رہے،ایف سولہ طیاروں کا شکیل آفریدی سے ...
کوشش کریں گے کہ امریکا ہمارے ساتھ کھڑا رہے،ایف سولہ طیاروں کا شکیل آفریدی سے کوئی تعلق نہیں : سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کوامریکاکی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کو شرائط سے مشروط نہیں کیا گیا دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے ایف سولہ طیاروں کا حصول ضرورت ہے۔ ہم نے شمالی وزیرستان اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی،ہم کوشش جاری رکھیں گے کہ امریکا ہمارے ساتھ کھڑا رہے، ایف سولہ طیاروں کا شکیل آفریدی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے بعدپاکستان میں امن و امان میں بہتری آئی ہے اور بہت سے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آ رہے ہیں۔ کچھ عناصر بلوچستان میں بے امنی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے اگرکسی ملک یاادارے کومسئلہ ہے توہم اس سے نمٹنا جانتے ہیں۔پاکستان اوربھارت میں جب بھی بریک تھروہوتاہے،غیر ریاستی عناصر کوئی ناکوئی واقعہ کر دیتے ہیں۔ پٹھان کوٹ واقعے پر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم تعاون کا راستہ اختیار کریں گے ، بھارت کی جانب سے معلومات آئیں جن کا عدالت فیصلہ کرے گی کہ معلومات درست تھیں یا نہیں۔

مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کے دو ہی حل ہیں، اقوام متحدہ کی قراداد پر استصواب رائے کرایا جائے یا پھر ہم دو طرفہ طور پر بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں اور ہم نے مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اب افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا وقت آ گیا ہے طالبان سمیت تمام متحرک گروپس کو جنگ کا راستہ ترک کرکے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا افغان حکومت کو بھی طالبان گروپس کو پیغام دینا ہو گا کہ وہ سنجیدہ ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں