نریندر مودی کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں : کیجریوال کا انکشاف

نریندر مودی کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں : کیجریوال کا انکشاف
نریندر مودی کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں : کیجریوال کا انکشاف

  

نئی دہلی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں ۔

بھاتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا ہے انکشاف کیا ہے کہ نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں جعلی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈگری کے نام پر قوم سے جھوٹ نہ بولیں اور سچ بتائیں ، مودی اگر انٹر پاس بھی ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ کرپشن میں مودی اور کانگریس دونوں ملوث ہیں۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے باہر عام آدمی پارٹی کے خامیوں کا مظاہرہ جاری ہے اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی