ترکی سے بے دخل 25پاکستانی بینظیر ایئر پورٹ پر پہنچ گئے

ترکی سے بے دخل 25پاکستانی بینظیر ایئر پورٹ پر پہنچ گئے
ترکی سے بے دخل 25پاکستانی بینظیر ایئر پورٹ پر پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی سے بے دخل مزید پاکستانی وطن پہنچ گئے ۔ 

92نیوز کے مطابق ترکی سے بے دخل ہونے والے 25پاکستانی بینظیر انٹرنیشل ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے دخل افراد ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور ممنوعہ راستوں کے ذریعے ترکی میں داخل ہوئے تھے جہاں انہیں پکڑ کر پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ بینظیر ایئر پورٹ آمد پر انہیں تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے کہ وہ کس راستے سے ترکی میں داخل ہوئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ان افراد کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...