بلاول کی صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد، وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید

بلاول کی صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد، وزیر اعظم نواز شریف پر ...
بلاول کی صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد، وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کیلئے مثبت رول ماڈل بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب ہم نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی یادگار کے حوالے سے بات کی تھی ۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے صادق خان بہتر اور مثبت رول ماڈل بن سکتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ہمارے وزیر اعظم اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرین اور دہشتگردوں میں فرق نہیں کرسکتے تو یہ ہمارے لیے باعث حیرت بات ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمارے پاس کوئی جامع کاونٹر ٹیرارزم پالیسی نہیں ہے؟۔

مزید : قومی /اہم خبریں