افغان فورسز کا ہلمندمیں طالبان کے قید خانے پرچھاپہ ،60سے زائد قیدی بازیاب

افغان فورسز کا ہلمندمیں طالبان کے قید خانے پرچھاپہ ،60سے زائد قیدی بازیاب
افغان فورسز کا ہلمندمیں طالبان کے قید خانے پرچھاپہ ،60سے زائد قیدی بازیاب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن ، کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان سکیورٹی فورسز نے ہلمندمیں طالبان کے قید خانے پرچھاپہ مار کر 60سے زائد قیدیوں کو بازیاب کرالیا ہے ۔ وائس آف امریکہ کے مطابق نیٹو کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے قومی انسداد دہشت گردی کے ادارے اور افغان فوج کے کمانڈوز پر مشتمل دستوں نے ہلمند میں مشترکہ طور پر یہ کامیاب کارروائی سرانجام دی جبکہ اتحادی افواج نے اس میں معاونت کا کردار ادا کیا۔

بی بی سی کی متعصبانہ رپورٹنگ، سینئر شامی خاتون اینکر نے ادارے سے استعفیٰ دے دیا

کابل میں نیٹو کے ’رزولوٹ سپورٹ مشن‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ناجائز قیدخانہ صوبہ ہلمند کے ضلع نوزاد کے مقام پر واقع تھا۔ مزید بتایا گیا کہ ”چھاپے کے دوران دو طالبان ہلاک اور ”متعدد زخمی ہوگئے، دیگر کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ افغان افواج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا“۔

مزید : بین الاقوامی