کینیڈا کے شہر فورٹ میک مرے کے جنگلات میں آتشزدگی ، شہر کے بعض حصے راکھ میں تبدیل ،شہریوں کے انخلاءمیں شدید مشکلات

کینیڈا کے شہر فورٹ میک مرے کے جنگلات میں آتشزدگی ، شہر کے بعض حصے راکھ میں ...
کینیڈا کے شہر فورٹ میک مرے کے جنگلات میں آتشزدگی ، شہر کے بعض حصے راکھ میں تبدیل ،شہریوں کے انخلاءمیں شدید مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے شہر فورٹ میک مرے کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑی تباہی مچا دی ، شہر کے بعض حصے راکھ میں تبدیل ہو گئے جبکہ شہریوں کے انخلاءمیں شدید مشکلات ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر فورٹ میک مرے کو خالی کروانے کے واحد زمینی قافلے کو سڑک پر 200 فٹ تک بلند آگ کے شعلوں سے مزاحمت کا سامنا ہے۔شہر کے بعض حصے رواں ہفتے پھیل جانے والی جنگل کی آگ کی زد میں آ کر تباہ ہو گئے ہیں۔

بی بی سی کی متعصبانہ رپورٹنگ، سینئر شامی خاتون اینکر نے ادارے سے استعفیٰ دے دیا
حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹوں میں یہ آگ دوگنا ہو جائے گی۔شہریوں کے اپنے مکانات خالی کر دینے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ بعض کو طیاروں کی مدد سے نکالا گیا ہے۔ جمعے کو 5500 افراد کو نکالا گیا جبکہ ہفتے کو مزید 4000 افراد کو نکالا جانا ہے۔اب تک 300 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے فورٹ میک مرے سے ہزاروں افراد کو صوبائی دارالحکومت ایڈمونٹن پہنچایا گیا ہے۔پولیس کی نگرانی میں ڈیڑھ ہزار گاڑیوں کے قافلے کو شہر کے جنوبی حصے سے گزرنا تھا لیکن جمعے کی شام اسے شعلوں کے سبب ایک گھنٹے تک رکنا پڑا۔شہر میں املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

جاپان میں 5.2شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف
البرٹا کی صوبائی حکومت نے ناگہانی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے شہر چھوڑنے والوں کے لیے دس کروڑ کینیڈین ڈالر کی رقم کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ’شدید تباہی کو درست کرنے میں مہینوں لگیں گے۔‘یہ شہر کینڈا کے تیل پیدا کرنے والے علاقے میں ہے اور آگ کی وجہ سے ایک تہائی تیل کی پیداوار روک دی گئی ہے۔