ناظم آباد کے قریب کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ گئی، صنعتی ایریا کو فراہمی معطل

ناظم آباد کے قریب کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ گئی، صنعتی ایریا کو ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔

92نیوز کے مطابق ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب کھدائی کے دوران 20انچ کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس سے سائٹ کے صنعتی ایریا کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہناہے کہ گیس پائپ لائن گرین بس منصوبے کی کھدئی کے دوران پھٹی جس کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ گیس پائپ لائن سے سائٹ کے انڈسٹریل ایریا کو گیس فراہم کی جاتی تھی تاہم متعلقہ حکام نے گرین بس منصوبے کیلئے کھدائی کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی ورنہ سوئی سدرن کی جانب سے پائپ لائن کی نشاندہی کر دی جاتی اور نقصان نہ ہوتا ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...