مصر میں مغوی سعودی بزنس مین حسن علی السند کو مصری سکیورٹی فورسز نے بازیاب کرا لیا

مصر میں مغوی سعودی بزنس مین حسن علی السند کو مصری سکیورٹی فورسز نے بازیاب کرا ...
مصر میں مغوی سعودی بزنس مین حسن علی السند کو مصری سکیورٹی فورسز نے بازیاب کرا لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں ایک ہفتہ پہلے اغوا ہونے والے سعودی بزنس مین حسن علی السند کو مصری سکیورٹی فورسز نے بازیاب کرا لیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق حسن علی السند کو 26 اپریل کو قاہرہ اور اسماعیلیہ کے درمیان شاہراہ پر سفر کے دوران ایک نقاب پوش گینگ نے اغوا کر لیا تھا۔انہیں اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ مصر میں اپنی فیکٹری سے روانہ ہونے کے بعد قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب جارہے تھے۔قاہرہ میں متعین سعودی سفیر نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

بی بی سی کی متعصبانہ رپورٹنگ، سینئر شامی خاتون اینکر نے ادارے سے استعفیٰ دے دیا

سعودی عرب نے گذشتہ سال اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ مصر میں کاروبار کرتے ہوئے ہوشیار رہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے یہ انتباہ ایک خاتون اور اس کی بیٹی کے اندوہناک قتل کے واقعے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ان دونوں ماں بیٹی کو مالی محرکات کی بنا پر قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا