پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پار ٹ 2کے امتحانات شروع ، نقل روکنے کیلئے امتحانی مراکز پردفعہ 144نافذ

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پار ٹ 2کے امتحانات شروع ، نقل روکنے کیلئے امتحانی مراکز ...
پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پار ٹ 2کے امتحانات شروع ، نقل روکنے کیلئے امتحانی مراکز پردفعہ 144نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پنجاب بھر میںایف اے اور ایف ایس سی پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے جو 23مئی تک جاری رہیں گے ۔
لاہوربورڈکے تحت ہونے والے امتحانات میں 1لاکھ52ہزار9سو76امیدوارحصہ لے ر ہے ہیں جبکہ امتحانات کیلئے 490 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

بورڈ ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو امتحانی مراکز میں نقل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نقل کی روک تھام کیلئے مراکز اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہو گئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پارٹ 2کا آخری پرچہ 23مئی کو ہو گا جس کے بعد 24مئی سے ایف اےاورایف ایس سی پارٹ1 کے امتحانات شروع ہوں گے۔

مزید :

لاہور -