افغانی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، افغانستان میں امن اتنا ہی عزیز ہے جتنا پاکستان میں : شہباز شریف

افغانی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، افغانستان میں امن اتنا ہی عزیز ہے ...
افغانی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، افغانستان میں امن اتنا ہی عزیز ہے جتنا پاکستان میں : شہباز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اتنا ہی عزیز ہے جتنا پاکستان میں، خطے میں پائیدار ترقی کیلئے امن کا قیام ضروری ہے۔

پاکستان میں افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیلوال نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ خطے کی پائیدار ترقی کیلئے امن کاقیام ضروری ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں