اس بلی کی پشت پر کس کا چہرہ نمودار ہوا ہے؟آپ بھی بتایئے

اس بلی کی پشت پر کس کا چہرہ نمودار ہوا ہے؟آپ بھی بتایئے
اس بلی کی پشت پر کس کا چہرہ نمودار ہوا ہے؟آپ بھی بتایئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)بلی کی پشت پر نمودار ہونے والی شکل دیکھ کر بلی کا مالک حیران رہ گیا۔اکثر اوقات مختلف اشیا پر بنے نین نقش کو انسانی چہروں سے تشبیہ دی جانے کی کوشش کی جاتی ہے جس کے بعد متعدد افراد اس شئے کو دیکھنے کیلئے لپکتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی پالتو بلی کے بال کٹوائے تو بلی کی دم سے ذرا اوپر چہرہ نمودار ہوا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’ہیری پورٹر‘کے ’ولن‘لارڈ ولڈیمورٹ کی شکل ہے۔

اس حیرت انگیز صورتحال پر شہری نے اپنی بلی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تو یہ آناً فاناً وائر ل ہو گئی اورانرنیٹ پر ہونے والے سیکڑوں تبصروں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔اخبارکے مطابق 8لاکھ سے زائد شہریوں نے اس تصویر پر ردعمل دیا اور اپنی اپنی آراپیش کیں۔بلی کے مالک نے تصویر اس کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کی تھی کہ ”ہماری بلی کی پشت پر ایک چہرہ ہے“،انہوں نے ویلڈیمورٹ کا چہرہ ہونے کا دعویٰ نہیں کیا تھا لیکن لوگوںکی اکثریت کے مطابق یہ شکل ہیری پورٹر‘کے ’ولن‘لارڈ ولڈیمورٹ کی محسوس ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...